ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ضلع شرقی رحمت اللہ شیخ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ترقیاتی کام جاری ہیں، جس کے معائنے کے لیے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی کے ساتھ اچانک دوراہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لے کر اہم ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ اقبال ساند ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے بلدیاتی خدمات گلی محلوں تک پہنچائی جارہی ہیں، بلدیاتی خدمات کے دائرہ کار کو بلا امتیاز ہر علاقے تک پہنچا رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے جاری ترقیاتی عمل خوش آئند ہے، اقبال ساند
پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کے تحت ضلع شرقی میں بلا امتیاز بلدیاتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں، اقبال ساند
کراچی(سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے بلا امتیاز بلدیاتی خدمات پہنچانے کا عمل جاری ہے،مرحلہ وار سڑکوں، گلیوں، پارکوں، اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر بلدیاتی خدمات بہتر کی جارہی ہیں،
معیاری ترقیاتی کاموں کے ذریعے شہریوں کو طویل عرصے تک ریلیف پہنچانا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال ملاح، ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس آغا سمیر کے ہمراہ سکھیہ گوٹھ یوسی31،گلشن اقبال بلاک 11 یوسی 27 اورٹائم اسکوائر میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا
،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی خدمات محض سڑکوں تک محدود کرنے کے بجائے گلی، محلوں تک پہنچائ جارہی ہیں، بلا امتیاز خدمات کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے گا، انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو سست روی کا شکار نہ ہونے دیا جائے کوشش کی جائے کہ مرحلہ وار ہر یوسیز میں ترقیاتی کام ہوں اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق ضلع شرقی میں بلا امتیاز ترقیاتی کام جاری ہیں، ڈی ایم سی ایسٹ کوشش کر رہی ہے کہ رواں مالی سال میں جتنے زیادہ ترقیاتی کام سر انجام دئیے جاسکتے ہیں وہ سر انجام دئیے جائیں
دورے کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے جاری ترقیاتی عمل خوش آئند اور قابل تعریف ہے جس کا دائرہ کار گلی، محلوں تک وسیع ہوچکا ہے.اس موقع پر اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض بھی موجود تھے.