Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بلدیہ شرقی آگاہی پروگرام کا انعقاد |

بلدیہ شرقی آگاہی پروگرام کا انعقاد

تمباکو سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت آگاہی پروگرام کا انعقاد،میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر افسران کی پروگرام میں شرکت

کراچی کو تمباکو فری شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،میونسپل کمشنر

 آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ پر اسموک فری کراچی اور نو اسموکنگ بھی درج کروائیں گے، فہیم خان

تمباکو سے پاک شہر بنانے کیلئے کی جانے والی خدمات قابل تعریف ہیں، فہیم خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی کے گلشن اقبال زون کے مرکزی کونسل ہال میں تمباکو سے پاک کراچی کے عنوان سے ٹوبیکو اسموک فری شہر کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں میونسپل کمشنر فہیم خان،ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خورشید علی سمیت بلدیہ شرقی کے مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی، میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ تمباکو نوشی سے پاک شہروں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں، تمباکو نوشی کے حوالے سے مروجہ قوانین پر عمل درآمد کر کے ہی شہروں کو اسموک فری بنایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا، محکمہ اشتہارات کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اشتہاری کمپنیوں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے اشتہاری مواد میں اسموک فری کراچی یا نو اسموکنگ کے سلوگن بھی لگائیں تاکہ عوام کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر اپنا کردار ادا کیا جاسکے انہوں نے سگریٹ وتمباکو نوشی کے مروجہ قوانین پر ڈی ایم سی ایسٹ میں عمل درآمد کروانے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے، تمباکو نوشی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں انسداد تمباکو نوشی کے قانون کو سمجھانے کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ اگر ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تو تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات کو روکا جاسکتا ہے اس موقع پر تمباکو نوشی کی اقسام کے ساتھ اس کے سدباب کویقینی بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی مجموعی طور پر انسداد تمباکو کے حوالے سے مفید بات چیت کی سیمینار کا حصہ بنایا گیا،سیمینار میں پروجیکٹ مینیجر ٹوبیکو اسموک فری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز پاکستان، محمد آفتاب اور ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل ایسٹ بلال ظفر نے سیمینار میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ شرکا کے سوالات کے جوابات دئیے۔