متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا حق پر ست رکن قومی اسمبلی ڈپٹی محمد اقبا ل علی کے انتقال پر گہر ے رنج وغم کا اظہا ر
رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ ماہ کراچی کے نجی ہسپتال میں انکی ہارٹ سرجری کی گئی تھی اور سرجری کے بعد سے وہ زیر علاج تھے،
حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 ء کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے
نماز جنازہ آج بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال نزد ڈی سی ایسٹ آفس میں اور تدفین عیسی نگری قبرستان میں کی جائیگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق پر ست رکن قومی اسمبلی بر ائے این اے 240کو رنگی ڈپٹی محمد اقبا ل علی خان کے انتقال پر گہر ے رنج وغم کا اظہا ر کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں مر حوم کے تمام سوگواران ولو احقین سے دلی تعزیت وہمد ردی کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان بر ابر کی شریک ہے اور تنظیم ایک مخلص ایما ند ار اور محنتی کا رکن سے محروم ہو گئی، انہو ں نے جس طرح ثابت قدمی سے ہر برے سے برے حالا ت میں تحریکی کا مو ں میں ہمیشہ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ان کی تنظیمی خدما ت تحریک ہمیشہ یا د کھے گی۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مر حوم کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا کر ے اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کی ہمت دے (آمین)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ ماہ کراچی کے نجی ہسپتال میں انکی ہارٹ سرجری کی گئی تھی اور سرجری کے بعد سے وہ زیر علاج تھے، جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے(، اناللہ واناالیہ راجعون)۔حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان پہلی بار 1987 ء کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے کونسلر منتخب ہوئے۔ وہ 2002ء 2008ء 2013 ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 256 شاہ فیصل کالونی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور 2018 ء کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 240 لانڈھی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس دوران وہ قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن اور وفاقی وزیر ورکس اینڈ ہاسنگ بھی رہے۔ڈپٹی اقبال محمد علی خان(مرحوم)کی نماز جنازہ آج بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال نزد ڈی سی ایسٹ آفس میں اور تدفین عیسی نگری قبرستان میں کی جائیگی