Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
شیر خرما گھر میں بنائیں، طریقہ |

شیر خرما گھر میں بنائیں، طریقہ

 عید الفطر کے موقع پر میٹھے پکوانوں میں سوّیاں اور شیر خرما بنانے کی عام روایت ہے۔

یہ خاص پکوان نماز عید کے بعد یا پہلے بطور ناشتا گھروں میں کھائے  اور تمام آنے والے مہمانوں کو بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

شیر خرما بنانے کا طریقہ

اجزاء:
سویاں 100گرام
دودھ 2 لیٹر

چھوہارے 50گرام

بادام گری 50گرام

ناریل 50گرام

پستہ 20گرام

کشمش 20گرام

الائچی خورد 8عدد

چینی کلو یا حسب پسند

دیسی گھی کھانے کے 2 چمچے

ترکیب:

بادام، پستہ ، ناریل اور چھوہارے باریک کتر لیجئے۔

ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔

جب پانی کھولنے لگے، تو اس میں سویاں ڈال کر پانچ منٹ ابا لیے اور پھر اتار کر چھلنی میں چھان کر رکھ لیجئے۔

ایک دوسری دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا ئیے اور دودھ کو جوش دے کر چھوہارے ڈال کر پکنے دیجئے۔

جب دودھ پک کر نصف رہ جائے تو گھی اور الائچی ڈال دیجئے۔

پھر سویاں چینی کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح جوش دیجئے اور بادام، پستہ، ناریل اور کشمش ڈال کر اتار لیجئے۔