عامر لیاقت کا ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑنے کا اعلان

عامر لیاقت کا ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑنے کا اعلان

رکن قومی اسمبلی، سیاسی رہنما عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات اور برہنہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پس منظر میں گلوکار سجاد علی کا مشہور گانا ’میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ‘ گن گنا کر اپنی ایک دکھ بھری ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ  تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے اپنے اوپر لگنے والے گھٹیا الزامات کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لئے اپنی زمین کو چھوڑ دوں گا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ مسلسل عامر لیاقت پر الزامات عائد کررہی ہیں جبکہ مبینہ طور پر انہوں نے عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: