Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی کابڑافیصلہ |

سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی کابڑافیصلہ

کراچی۔۔سٹی رپورٹر۔۔۔۔سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی کے امتحان میں مہاجرین سے متعلق متنازعہ سوال بنانے والے پیپرسیٹراور موڈریٹر کو ٹیکنیکل بورڈ چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ نے کاروائی کر کے بلیک لسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر سال سوم 18 جون کے اسلامیات/مطالعہ اور اخلاقیات کے پرچے میں مطالعہ پاکستان کے حصہ ب کے سوال نمبر 2 میں پوچھا گیا کہ مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے مسائل تحریر کریں۔

حالانکہ اس سے پہلے یہ سوال کیا جاتا کہ مہاجروں کو پاکستان آمد کے بعد کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر اس سال سوال کو متنازعہ بنادیا گیا

جس وجہ سے شہر میں سخت احتجاج کیا گیا اس معاملے پر ٹیکنیکل بورڈ چیئرمین ڈاکٹر مسرور شیخ نے نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپر سیٹراور موڈریٹر کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان کو بلیک لسٹ کردیا

اور ناظم امتحانات گل محمد کنڈ کو ہدایت کردی کہ اب جو بھی پرچہ پیپرسیٹر بنائے گا اس کی پہلے چیکنگ کی جائے اور ساتھ ہی موڈریٹر کوبھی اس کے متعلق احکامات جاری کردئیے تا کہ ایسی غفلت دوبارہ نہ ہو،

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہر پرچہ کھول کر دیکھا جائے گا، اس بات کا سختی سے خیال رکھا جائے گا۔

ادھر یہ امر قابل زکر ہے کہ بورڈ کی طرف سے زمہ دار افراد کے خلاف کاررائی کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن نکالنے کے بجائے سرکلر نکالنے پر اکتفا کیا

اور سرکلر میں ان افراد کے نام بھی شامل نہیں ہیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی سوال پر شدید تنقید کی بھی گئی