وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل نےملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی توسیع اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلقہ برآمدات کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کر رہی ہے
وزارت خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے وزیر خزانہ کو ملک کی معاشی ترقی میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا
کہ اس وقت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کو ٹیکس سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا ہے اورپاکستان میں آئی ٹی سیکٹر اور ٹیلی کام سیکٹر کی بقا کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے مختلف ٹیکسوں میں کمی اور اس سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی
یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ترقی سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جی ڈی پی کی مجموعی نمو میں بھی اضافہ ہوتا ہے
وزیر خزانہ نے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے کردار کا اعتراف کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی توسیع اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلقہ برآمدات کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کر رہی ہے
وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کاروبار کرنے میں آسانی اور برآمدات میں دونوں شعبوں کی سہولت کے لیے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں پر مختلف ٹیکسوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا…