Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتاررینجرز، پولیس کی کامیاب کاروائی |

جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتاررینجرز، پولیس کی کامیاب کاروائی

رینجرز اور پولیس نے لیاری میں چھاپہ مار کر جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم کے قبضے سے 3 درجن سے زائد سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی مہریں ،نقدی ، 6 درجن سے زائد اسلحہ کے ممنوعہ و غیر ممنوعہ لا ئسنس برآمد ۔ ترجمان رینجرز

  • ملزم سے پستول ، ریوالور ، 7 ایم ایم رائفل کی 60 گولیاں اور 32 بور اسلحے کی 20 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری آگرہ تاج کالونی میں چھاپہ مار کر جعلسازی میں ملوث ملزم منظور احمد عرف لاکھا کو گرفتار کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 درجن سے زائد سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی مہریں ، نقدی ، 6 درجن سے زائد اسلحہ کے ممنوعہ و غیر ممنوعہ لا ئسنس ، پستول ، ریوالور ، 7 ایم ایم رائفل کی 60 گولیاں اور 32 بور اسلحے کی 20 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں سے مل کر جعلی لائسنس ، دفعہ 144 کے دوران اسلحہ لیجانے کے اجازت نامہ ، ڈپلیکیٹ لائسنس ، جعلی سیکنڈ اونر شپ ، برتھ سرٹیفیکیٹس اور ڈومیسائل وغیرہ بنانے میں ملوث ہے ، رینجرز اور پولیس نے گرفتار ملزم کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا اور اس کے گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو برآمد شدہ اسلحہ ، گولیوں اور دیگر سامان کے ہمراہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ۔