مون سون سیزن میں ہر ممکن اقدامات کو بروئے کارلایاجائگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ برسات مون سون سیزن کی ٹرائل برسات ہے جس میں عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لا کر اقدامات کئے گئے ہیں،

چند گھنٹوں میں ضلع شرقی جیسے ضلعے کو واش آؤٹ کرنا افسران وعملے کی بہترین کارکردگی کا عملی ثبوت ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال ملاح ودیگر افسران کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ،

اسٹیڈیم روڈ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف شاہراہوں پر اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور کو یقینی بنوانے کے دوران کیا.

انہوں نے کہا کہ پہلی برسات ٹرائل ثابت ہوئی ہے اب واضح ہے کہ آئندہ مون سون سیزن سے کیسے نبردآزما ہونا ہے،

کرونک پوائنٹس بھی واضح ہیں لہذا افسران کرونک پوائنٹس پر خصوصی نکاسی آب کا بندوبست رکھیں. انہوں نے دورے کے دورے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو برسات کے بعد زحمت سے بچانے کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ متحرک ہے،

ضلع شرقی کے مکینوں کو جہاں ضرورت ہوگی وہاں موجود ہونگے.دورے کے دوران انہیں امتیاز بھٹو، اقبال ملاح ودیگر نے جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

اور بتایا کہ نکاسی آب کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، مزید برسات ہوء تو اسی طرح آن روڈ ہو کر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: