Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مہاجر قومی موومنٹ وائس چیئر مین شاہد فرازسےتاجر ایسوسی ایشن وفدکی ملاقات |

مہاجر قومی موومنٹ وائس چیئر مین شاہد فرازسےتاجر ایسوسی ایشن وفدکی ملاقات

کراچی(سٹی رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر تاجر ایسوسی ایشن تنظیم کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ چہر وں کے بجائے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، اسے قوانین اور اصلاحات لاناہونگی جنکی پاسدار ی ہر آنے والے پر لازم ہو، اور اُس سوچ کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے تحت اپنی تما م کوہتائیوں کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر اپنی بے بسی کا رونا رویا جائے جس کے دور ِ حکومت میں جو ہورہا ہے وہی اُسکا جوابدے ہے۔انہوں نے حکمرانوں اور اشرافیہ کی شاہ خرچیوں کوملک میں بڑھتی مہنگائی کا اہم سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواہشات کی تکمیل کیلئے قرضوں کاحصول ملکی خود مختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے جس ملک میں لوگ مہنگائی وبیروزگاری کے سبب خودکشی جیسے انتہائی اقدام پر مجبور ہیں وہا ں کے حکمرانوں کے جانور تک شاہانہ زند گی بسر کررہے ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل کی بات کی جائے تو فنڈ کی کمی کو جواز بناکر مسائل سے فرار حاصل کرلیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پالیسز دودھاری تلو ار کی مانند ہے جو ملکی ذخموں کو تیزی سے ناسور میں بدل رہی ہے پچھلے قرضوں کو اتارنے کیلئے مزید کڑی اور سخت شرائط پر قرضوں کے حصول نے ہم سے ہمارے فیصلوں کا اختیار تک چھین لیاہے آج ملک میں ہونے والی مہنگائی اور مسلط کئے جانے والے فیصلوں کے پیچھے آئی ایم ایف و بیر ونی مالیاتی ادارے ہیں جو محض پیسوں کے عوض ہم سے ہماری آزادی چھین رہے ہیں اور ہمیں اپنے ہی ملک میں غلاموں کی طرح زندگی بسر کرنا پڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی عوام کی بدقسمتی جہاں تنخواہیں اور پینشن سال میں ایک بار بڑھتی ہے جبکہ پیٹرول، پوٹیلٹی بلزاور اشیاء خوردونوش اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی وقت اور قید نہیں جو، جب،جتنا چاہیے قیمتوں میں اضافہ کردے، کہی کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں جو مافیاز کیلئے کسی جنت سے کم نہیں