(کرائم رپورٹر)چاکیواڑہ بہارکالونی میں دیورنےایک خاتون کی زندگی اجیرن کردی ہے،پہلے گھرپرقبضہ کیا پھر شوہرکے خلاف چار مقدمات درج کروادئے،خاتون نے ڈی آئی جی ساوتھ سے درخواست کی ہے کہ اس کی داد رسی کی جائے،کاشف آرکیڈ بہارکالونی کی رہائشی خاتون تحرین بی بی نے ڈی آئی جی ساوتھ کودی گئی تحریری درخواست میں الزام لگایاہے کہ اس کے دیورشیرازعرف شکاری نے اس کی بلڈنگ کی تین منزلوں پرقبضہ کرلیاہے،خاتون کا کہناہے کہ کچھ عرصہ پہلےدیورشیراز نے قبضے کے تنازع پراپنے حقیقی بھائی اوراس کے شوہرجمیل پرجان سے مارنے کی نیت سے پرفائرنگ کی تاہم وہ بال بال بچ گیا،اس واقعے پرچاکیواڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایاگیا اورشیرازپکڑا بھی گیا،خاتون کا کہناہے کہ گرفتارہونے پرلبنی نامی عورت بلڈنگ پرقابض ہوگئی،ناپسندیدہ عناصرکی آمدورفت جاری ہے جبکہ اس کے ضعیف العمرشوہرجمیل کے خلاف پولیس سے مبینہ سازبازکرکے چارجھوٹے مقدمات بھی درج کرائے گئے،مہینوں سے مختلف اداروں کے چکرکاٹتی خاتون نے ڈی آئی جی ساوتھ سے داد رسی کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ اسے اوراس کے شوہرکوتحفظ بھی فراہم کیاجائے ۔
