ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی آصف علی زرداری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت

وسیم اخترنے نوابشاہ زرداری ہاؤس جاکر بلاول بھٹو سے دادی کے اورعذراپیچوہوسے والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ و دعاکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اورڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں مرحومہ کے بلندء درجات کیلئے دعا کی۔اس موقع پرانکے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی،حق پرست رکن سندھ اسمبلی ناصر قریشی اور نواب شاہ ڈسٹرکٹ کے زونل انچارج معظم ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،حق پرست رکن سندھ اسمبلی سنجے پروانی نے ایم کیو ایم نوابشاہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران اور بلدیاتی امیدواران کے ہمراہ نوابشاہ زرداری ہاؤس جاکر بلاول بھٹو زرداری،آصفہ بھٹو زرداری سے دادی کے اورعذراپیچوہوسے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ و دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: