ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی وحق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ میں پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ میں شرکت کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورہمدردی کا اظہار کیا۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیق نے ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ مرحومہ کے بلنددرجات کیلئے دعا کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران ٹاؤ ن ویوسی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔