سی پیک پاکستان کی معیشت، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان کی معیشت کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

جبکہ پاکستان میں تعینات چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پنگچونکسو کا کہنا ہے کہ چین مشترکہ خوشحالی کے وژن کے تحت سی پیک منصوبوں کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے

اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت ملے گی

وزارت خزانہ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرزپنگچونکسو( Pangchunxue) نے گذشتہ روز یہاں وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی

اس موقع پروزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی موجود تھیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا

اور پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا

کہ یہ سی پیک پاکستان کی معیشت کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

اس موقع پر انہوں نے اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ چینی ناظم الامور نے چینی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا

کہ چین مشترکہ خوشحالی کے وژن کے تحت سی پیک منصوبوں کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت ملے گی

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پنگچونکسو نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے عزم کا اظہار کیااپنے اختتامی کلمات میں وزیر خزانہ نے چینی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں: