ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقعہ ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق بیرعنی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے حالیہ ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعداسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 8ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں میں اضافہ کی وجہ سے ہورہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پیر تک چین سے دو ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور روپے کی قدر میں بھی استحکام متوقع ہے
