جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پوری قوم اوراسلامی ممالک سے افغانستان کے زلزلہ ذدگان کی مددکرنے کی اپیل کردی
جے یو آئی کے سربراہ نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاکہ برادر ملک امارت اسلامیہ افغانستان میں حال ہی میں زلزلے سے جانکاہ نقصانات ہوئے ہیں,
یہ صرف افغانستان یا ان متاثرہ خاندانوں کا نقصان نہیں بلکہ امت مسلمہ کو اسلامی اخوت کا ثبوت دینے کا وقت ہے
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ میں پاکستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں
,نقدی یا اجناس کی صورت میں مسلمان بھائیوں کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیموں سے گذارش کرتا ہوں
کہ وہ عوام کو اس طرف متوجہ کریں, جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیمی امدادی سامان کا انتظام کریں
اور پھر اجتماعی طور پہ متاثرین کو سامان مہیا کریں ,میں پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افغان بھائیوں کی مدد کریں