Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ضلع وسطی میں گینسوکمپنی کو ٹیکنیکل اور تجربہ کارعملہ تعینات کرنے کی ہدایت |

ضلع وسطی میں گینسوکمپنی کو ٹیکنیکل اور تجربہ کارعملہ تعینات کرنے کی ہدایت

مشینری، گاڑیاں اور سینٹری ورکز کی کمی ایک ہفتے میں مکمل کرنے،اور ضلع وسطی کے دیگر اضلاع میں جلد سے جلد کام کا آغاز کرنے کی ہدایت۔ ایم ڈی زبیر احمد چنہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیر احمدچنہ نے گینسو کمپنی کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا

کہ کمپنی معاہدے کے مطابق ضلع وسطی کے لئے ٹیکنیکل اور تجربہ کار عملہ آپریشن، فنانس، پروکیورمنٹ اور دیگر سیکشن کے لئے تعینات کرے

اور مشینری،دیگر گاڑیاں منی ٹیپر ڈسٹ بن،اور سینٹری ورکرز کی کمی ایک ہفتے میں مکمل کرے،

انہوں نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد میں تمام ریسورس استعمال کرکے جلد سے جلد پرانا جمع شدہ (backlog) کچرے کی صفائی یقینی بنائی جائے۔جیسا کہ معاہدے میں مشینری کی تعیناتی کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے

اس کے مطابق مشینری لگانے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ضلع وسطی کے مکینوں کوفوری ریلیف فراہم کرنا،شہر مکمل صاف اور کچرا کنڈیوں کا خاتمہ ہے

شہریوں کی کچرے سے متعلق شکایات کا ازالہ اسی وقت ممکن ہے جب کمپنی معاہدے کے مطابق ہر گھر سے کچرا اٹھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثبت نتائج کے لئے کمپنی علاقہ وائز لائحہ عمل مرتب دیں۔

تجربہ کار عملہ کی بھرتی کے بعد ان کی ٹریننگ لازمی جز ہے اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرزاور نجی کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔