کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کے بعد اب بھارت میں کینڈین شہریوں ہر دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کینیڈین شہریوں کیلیے خطرناک ترین ملک بن گیا ہے۔
کینیڈا نے اپنے شہریوں کو اس خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بھارت کی مختلف ریاستوں میں سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق کینیڈا کی جانب سے جاری ایڈوایزری میں کہا گیا کہ بھارتی ریاست گجرات، پنجاب اور راجستھان میں ممکنہ طور پر ’بارودی سرنگوں‘ کی موجودگی کے باعث کینیڈین شہری ان ریاستوں میں سفرکرنے سے گریز کریں۔
کینیڈا نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ “دہشت گردانہ حملوں کے خطرے” کے پیش نظر بھارت میں انتہائی احتیاط برتیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا کی جانب سے اپنے شہریوں کو بھارت کے سفر سے ایک ایسے وقت میں روکا گیا یے جب ٹورنٹو میں 15 روز پہلے خالصتان کے حواکے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لاکھوں سکھوں نے حصہ لیا تھا۔
سکھ تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب آئندہ ماہ نومبر کی 6 تاریخ کو بھی کینیڈا میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔