سندھ حکومت کے ترجمان، مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک بار پھر خود کو کراچی کا بیٹا ثابت کردیا۔
مرضی وہاب جن پر سیاسی مخالفین بھی اکثر تنقید کرتے اور ان کی کاکردگی ٹویٹر و سوشل میڈیا پر بیان کرتے ہیں وہ بھی بعض اقدامات سے مطمئن ہیں مگرسیاسی مخالفت کی وجہ سے تنقید کرتے ہیں۔
مرتضی وہاب نے خود کو ایک بار پھر کراچی کا بیٹا ثابت کرتے ہوئے شہر کی رونق کو بحال کیا جس پر لوگوں نے پھر انکا شکریہ ادا کیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی رات گئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ نکلے اور مائی کلاچی روڈ پر نصب ہونے والی نئی اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کیا۔
اس افتتاح کے بعد تاریک سڑک روشن ہوگئی اور ہر سو جگمگانے لگی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیدار و رہنما بھی تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی @murtazawahab1 اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے
رات گۓ مائی کولاچی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کا افتتاح کردیا
مائی کولاچی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بحالی کا کام کیا گیا، انہوں نے
کے ایم سی کے عملے کو بہترین کام کرنے پر انکی کاکردگی کو سراہا۔#KarachiWorks pic.twitter.com/qqH7D1vkm2— Karachi Metropolitan Corporation (@KmcPakistan) October 6, 2022
افتتاح کے موقع پر وہاں موجود ایک بزرگ شہری جو مکین بھی ہیں نے کہا کہ ‘مرتضی وہاب نے ایک بار پھر خود کو کراچی کا بیٹا ثابت کردیا’۔