وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم اور پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کی فہرست جاری کردی۔
اس فہرست میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ بیشتر اکاؤنٹس کی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمدردی ہے جبکہ اس فہرست میں سینئر صحافی، اینکر پرسن، رپورٹرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے نام شامل ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 238 اکاؤنٹس کی نشاندہی اور ریاست یا اداروں کے خلاف مہم کا ٹویٹ، کمنٹ بھی چسپاں کیا گیا ہے۔
فہرست دیکھنے کے لیے کلک کریں 👇🏻👇🏻👇🏻
FIA Social Media Accounts List
ان اکاؤنٹس میں سمیع ابراہیم، صابر شاکر، رپوٹر رضوان غلزئی، شاعر علی زریون سمیت دیگر قابل ذکر اور نامور لوگ شامل ہیں۔
اس فہرست کے جاری کرنے کا مقصد مذکورہ افراد سے ہوچھ گچھ کرنا اور پھر انہیں خبردار کرنا ہے۔