ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی پر خاموشی توڑ دی۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری آئین کے آڑٹیکل 101 (آئی) کے تحت دی۔
کامران ٹیسوری کی تعیناتی نے ایم کیو ایم کے ہمدردوں اور کارکنان کو بھی حیران کیا کیونکہ کل تک نسرین جلیل کو گورنر سندھ کے لیے بہترین امیدوار سمجھا جارہا تھا۔
Congratulations to all the MQM Pakistan workers and people of sindh to have Kamran bhai as Governor Sindh
— Wasim Akhtar (@wasimakhtar1955) October 9, 2022
اب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور سابق میئر کراچی و ڈپٹی کنونیئر رابطہ کمیٹی وسیم اختر نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر تعیناتی پر خاموشی توڑ دی۔
Congrats Kamran Tissori as Governor Sindh with the approval of President Arif Alvi sahab which was abandoned since the formation of new Government.
— Khawaja Izhar Hassan (@IzharulHassan) October 9, 2022
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کی تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اُدھر ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کےقیام سے اب تک گورنرسندھ کاعہدہ خالی تھا، ایم کیوایم نے پہلے مرحلے میں پانچ نام دیے تھے اور ان ناموں میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ اہم آئینی عہدہ کافی عرصےخالی رہنے پر مشاورت سے مزید دو نام وفاق کوبھیجےگئے، ایم کیوایم نے دوسرےمرحلے میں عبدالوسیم اورکامران ٹیسوری کانام وفاق کوبھیجا اور صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کا نام بطورگورنرسندھ منظورکیا۔
ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور شہری سندھ کی محرومیوں کےازالے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ بننے پرنیک خواہشات کا اظہارکرتی ہے۔
