کامران ٹیسوری کی گورنر تعیناتی پر مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم کو بھی مبارک باد

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے صدر مملکت کی جانب سے کامران ٹیسوری کو سندھ کا گورنر نامزد کیے جانے پر خوش آئند ردعمل جاری کردیا۔

مصطفیٰ کمال نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’گورنر بننے پر کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کامران ٹیسوری کی تعیناتی اور عہدے سنبھالنے کے بعد سندھ اور بالخصوص کراچی و حیدرآباد والوں کے مسائل حل ہوں گے اور اُن میں کمی آئے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میر نیک تمنائیں اور دعائیں تمام خیر کے کاموں میں آپ (کامران ٹیسوری) کے ساتھ ہیں۔

کامران ٹیسوری گورنر کیسے بنے؟ اصل کہانی سامنے آگئی