ایم کیو ایم کے رہنما اور سینئر ڈپٹی کنونیئر کامران ٹیسوری کی گورنر سندھ کے عہدے پر نامزدگی کے بعد سے ایم کیو ایم پر تنقید زیر بحث ہے۔
واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو اتوار کی صبح صدر مملکت نے سندھ کا نیا گورنر بنانے کی منظوری دی اور وہ کل اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔
متنازع شخصیت کے حامل کامران ٹیسوری کی تعیناتی کے بعد ایم کیو ایم کے ہمدردوں اور کارکنان نے رابطہ کمیٹی اور قیادت پر تنقید کی اور فیصلے پر شدید تحفظات کے اظہار کیے۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں رابطہ کمیٹی، فاروق ستار،مصطفی کمال، فیصل واؤڈا سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ بننے پر پیشگی مبارک باد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی حمایت میں ٹویٹر پر ہیش ٹیگ سندھ نیڈ کامران ٹیسوری چلا جو پاکستان میں دوسرے نمبر پر بھی ٹرینڈ پر نظر آیا۔
میں از اے کراچی والی
گورنر سندھ کامران ٹسوری سے اعلان لاتعلقی کرتی ہوں
یہ ہمارا گورنر نہیں#KarachiRejectsTasoori— عروسہ سلمان (@Uroosa_Salman) October 9, 2022
اب رات گئے کامران ٹیسوری کی نامزدگی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک اور ٹرینڈ چلایا گیا ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ کراچی کامران ٹیسوری کی نامزدگی کو مسترد کرتا اور لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے۔
میں از اے کراچی والا
گورنر سندھ کامران ٹسوری سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں
یہ ہمارا گورنر نہیں#KarachiRejectsTasoori— رضـــــــا سیــــــد (@jimmywalkerang) October 9, 2022
میں از اے کراچی والی
گورنر سندھ کامران ٹسوری سے اعلان لاتعلقی کرتی ہوں
یہ ہمارا گورنر نہیں#KarachiRejectsTasoori https://t.co/Zr4lvyQkJT— موذی سرکار 🚬 (@90Mahajir) October 9, 2022
اس حوالے سے ‘میں از اے کراچی والی گورنر سندھ کامران ٹسوری سے اعلان لاتعلقی کرتی ہوں! یہ ہمارا گورنر نہیں’ سب سے زیادہ وائرل ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسے دوسرے صارفین نے بھی استعمال کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
https://twitter.com/Zeeshan94468262/status/1579122216658083840?t=mKu11gT73ceFHZwlVyiFYw&s=19
#KarachiRejectsTasoori pic.twitter.com/8fUtLhkWPT
— Ali Ali (@AliAli97160572) October 9, 2022