Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عدالتی حکم تک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں ہوسکتا، ڈپٹی اٹارنی جنرل |

عدالتی حکم تک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں ہوسکتا، ڈپٹی اٹارنی جنرل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے صبح جب سماعت شروع کی تو نادرا، وزات داخلہ اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شریک نہیں ہوا تھا، جس پرعزز جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اسی اثنا نادرا کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ نادرا کے پاس الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا ریکارڈ نہیں ہے، ان کا شناختی کارڈ پرانا ہوگا۔

بعد ازاں عدالتی ہدایت پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے نمائندگان عدالت میں پیش ہوئے۔

وزارت داخلہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت کی ڈائریکشن تھی کہ الطاف حسین کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کریں، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر عمل کیا گیا۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سول رائٹس اور کرمنل کیس دو علیحدہ چیزیں ہیں۔

معزز جج نے سیکرٹری داخلہ کو وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جبکہ عدالت نے وزارت داخلہ ، خارجہ اور نادرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

ڈپٹی سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ اگر نادرا نائیکوپ ایشو کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، الطاف حسین عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری ملزم ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم تک الطاف حسین کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں ہوسکتا۔

عدالت نے نادرا، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے 26 اکتوبر تک مشاور کے بعد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔