سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر کو دھمکی آمیز میسج موصول ہوا جس میں انہیں باز رہنے اور کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف احتجاج وغیرہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طالبان کی جانب سے مبینہ دھمکی افغانستان سے دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ باز آجاؤ ورنہ انجام ادریس خان سے بھی برا ہوگا، ہماری تم پر نظر ہے۔
سوات جیسی کارروائیاں کر کے دھڑے ٹی ٹی پی سے مزاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، بیرسٹر سیف
تفصیلات کے مطابق سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کو بھی نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز میسج موصول ہوا ہے جس میں انکو کہا گیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف باتوں سے باز آجائیں اور افغانستان طالبان سے رابطہ کرکے توبہ تائب ہوجائیں ورنہ انکا انجام ادریس خان سے برا ہوگا۔
نامعلوم افراد کی جانب سے میسیج میں کہا گیا ہے کہ امن کمیٹی والے ان سے رابطے میں ہے اور کئی کو معاف کیا جاچکا ہے وہ باز آجائیں تو انکو بھی معاف کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ عبد الرحیم کو 2010کے بعد مختلف اوقات میں دھمکیاں دی جا چکی ہے لیکن وہ اپنےؤقف پر ثابت قدم رہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ ادریس خان کو دو ہفتے قبل کوزہ بانڈہ میں چھ ساتھیوں سمیت دھماکے میں شہید کیا گیا تھا۔