کینیڈا میں مقیم صحافی انیس فاروقی نے ایک روز قبل ریلیز ہونے والی پاکستان کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھ کر مختصر تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم مولا جٹ کا پریمئیر دیکھا اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس فلم نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے نیا معیار قائم کردیا ہے ، پروڈیوسر ڈائریکٹر بلال لاشاری اور ٹیم نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
فلم کی کہانی پر کوئی تبصرہ اس لئے مناسب نہیں ہوگا کہ بہت سے لوگ اسے خود دیکھیں اور اپنی رائے دیں۔ قبل از وقت اس پر کچھ لکھنے سے ان کا تجسس اور دیکھنے کا مزا خراب ہوسکتا ہے۔
انیس فاروقی نے مختصر ریویو تبصرے میں بتایا کہ یہ فلم تشدد، خون خرابے اور مار دھاڑ سے بھرپور ہے اس لئے کمزور دل افراد کے لئے وارننگ ضرور دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ اسے سینیما میں دیکھنے ضرور جائیں اور ملکی فنکاروں کی شاندار کاوش کو سپورٹ کریں۔