پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کا عمران نیازی کے ناکام جلسہ پر ردعمل جاری کردیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کی عوام نے آج عمران نیازی کو مسترد کردیا اور نام نہاد کی پی ٹی آئی کا پول کھول دیا۔
سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے عمران نیازی نے ایک رات کراچی میں گذارنا گوارا نہیں کی اور نہ شہر کو کوئی منصوبہ دیا۔
وزیر اعظم ہوتے ہوئے عمران نیازی نے کراچی کو ایک نیا منصوبہ نہیں دیا۔ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران نیازی کو عبرتناک شکست ہوگی۔
کراچی کے باشعور عوام ضمنی الیکشن کے ذریعے عمران نیازی سے 2018 کی دھاندلی کا حساب لیں گے۔