Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ: شاہین شاہ اور فخر زمان نے قومی اسکواڈ جو جوائن کرلیا |

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ: شاہین شاہ اور فخر زمان نے قومی اسکواڈ جو جوائن کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاہین آفریدی اور فخر زمان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

شاہین آفریدی پاکستان کو دونوں وارم اپ میچز میں بھی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بیٹر فخر زمان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ سے آسٹریلیا پہنچ کر برسبین میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا۔ شاہین آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود تھے۔ شاہین آفریدی پاکستان کو دونوں وارم اپ میچز میں بھی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اسسٹنٹ ٹو بولنگ کوچ عمر رشید اور پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے برسبین میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

ڈاکٹر نجیب کی عدم موجودگی میں فرائض انجام دینے کیلئے ڈاکٹر شمائل نے بھی پاکستان ٹیم جوائن کرلی ہے