Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم کیو ایم کی دھمکی کام کر گئی، پی پی نے رضامندی ظاہر کردی |

ایم کیو ایم کی دھمکی کام کر گئی، پی پی نے رضامندی ظاہر کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے جلد بریک تھرو کا امکان ہے۔ بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کی بیشتر تجاویز پر پیپلز پارٹی نے رضا مندی کا اشارہ دے دیا۔

زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی تجاویز پر پیپلز پارٹی نے ایکٹ کا نیا ڈرافٹ بنا کر ایم کیو ایم قیادت کو بھجوا دیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کا اسکولز اور اسپتال دوبارہ کے ایم سی کو دینے پر رضامند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی بھی کے ایم سی کو کرنے پر رضا مند ہے ایم کیو ایم کی جانب سے ڈرافٹ پر رضامندی کے بعد ڈرافٹ کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ سندھ اسمبلی کے آئندہ بلائے جانے والے اجلاس میں ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔