انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کراچی یونیورسٹی میں چینی استائذہ پر خودکش حملے کے مقدمے میں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کراچی یونیورسٹی میں چینی استائذہ پر خودکش حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
مفرور ملزمان میں خودکش حملہ آورشاری بلوچ کا شوہر ہیبتان بلوچ، بشیر زیب، رحمان گل، خلیل عرف واجہ، ترجمان کالعدم بی ایل اے میر سفیر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک ملزم داد بخش گرفتار ہے۔ ملزم داد بخش اپنے شریک ملزم ناصر کے ساتھ چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے انکشافات کیئے ہیں۔