جدید غیرقانونی اسلحے کی ترسیل میں‌ ملوث 2 پولیس اہلکار گرفتار

شہر قائد میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل پر کراچی پولیس کے دو اہلکار گرفتار کرلیا، اہلکاروں کے پاس سے تین ایس ایم جیز بر آمد ہوئیں۔

حکام کے مطابق سندھ میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے معاملے پر خیبر پختونخوا پولیس نے کراچی پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں اہلکار خیبر پختونخوا سے غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں مبینہ طور پر ملوث ہیں جنہیں پشاور کیںٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار اہلکار کئی روز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جن کے پاس سے تین ایس ایم جیز بر آمد ہوئیں جب کہ آرمز ٹریفکنگ مانیٹرنگ سیل کی ٹیم تفتیش کے لئے پشاور روانہ ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: