کراچی: الیکشن کمیشن نے مصطفی نواز کھوکھر کے استعفی سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 17 نومبر سے جاری ہوں گے، 18 سے 22 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 نومبر کو جاری ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک کی جائے گی۔ 28 نومبر تک کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کی جاسکے گی، نامزدگی فارم 3 دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔
سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں صبح 9 سے سہہ پہر 4 بجے تک ہوگی۔ سینیٹ کی اس خالی نشست کے لیے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نذر عباس، ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد سید ندیم حیدر اور ریجنل الیکشن کمشنر سانگھڑ شاہنواز بروہی پولنگ افسران کے فرائض انجام دیں گے۔