کراچی کے مصروف ترین کمرشل علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم غیر ملکی بینک کی عمارت میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی۔
چندریگر روڈ پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے دفتر میں بم کی موجودگی کی اطلاع عامر نامی ملازم نے پولیس کو دی اور بتایا کہ اسے ایک میل کے ذریعے دھمکایا گیا اور کہا گیا ہے کہ ایک بندے کو نوکری سے نہ نکالا تو عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق عامر نامی ملازم کو بم کی موجودگی کی اطلاع ای میل کے ذریعے ملی، ای میل میں دفتر سے ایک ملازم کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ملازمین کی ذاتی رنجش کا شاخسانہ ظاہر ہوتا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کو کلئیر قرار دے دیا۔