ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مفتی اعظم پاکستان وجامعہ دارالعلوم کراچی کے صدرمفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک عالم دین سے محروم ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےاپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ان کی مسحور کن گفتگو تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ تھی انھوں نے ہمیشہ بھائی چارگی، امن اور پیار و محبت کا درس دیا ہےاور عوام کو دین کی تبلیغ کے حوالے سے صحیح طور پر رہنمائی کرتے تھے۔
انتقال کرجانے والے مفتی رفیع عثمانی کی دینی اور سماجی خدمات پر ایک نظر!
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے سوگواران کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے درجات کو بلند فرماتے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگوران کو صبر جمیل عطا کرے(آمین)۔