شہر قائد میں آرٹلری میدان پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھ گھنٹے قبل اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم عباس نے اسکول سے واپسی پر لڑکی کو اغوا کیا تھا، جس پر اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور پھر ملزم کی تلاش کا عمل شروع کیا۔
پولیس نے جدید تکنیک کی بنیاد پر ملزم عباس کیخلا مقدمہ درج کر کے لڑکی کا بازیاب کروایا اور اُسے میڈیکل کیلیے اسپتال روانہ کردیا۔