کراچی: بلوچ کالونی محمود آباد اشرف چوک کاز وے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ٹریفک پولیس کے افسر جاں بحق ہوگیا اس حوالے سے سیکشن آفیسر ابراہیم حیدری ساجد شیخ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت سب انسپکٹر 60 سالہ شہزاد خان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ابراہیم حیدری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا اور ایکسپو سینٹر پر ڈیوٹی ختم کر کے واپس اپنی رہائش گاہ بلوچ کالونی جا رہا تھا۔
اس دوران تیز رفتار ڈمپر نے اسے روند ڈالا ، متوفی 6 بچوں 2 بیٹوں اور 4 بیٹیوں کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق کندھ کوٹ سے ہے اور متوفی کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے لیجائی جائیگی ، بلوچ کالونی پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔