گورنر سندھ سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے وا لے طالب علموں کے وفد کی ملاقات
کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے وا لے طالب علموں کے وفد نے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی اور ابو بکر بھی موجود تھے۔ طالب علموں نے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ سلیبس سے باہر سے لئے جانے کی شکایت کے حوالے سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ طالب علموں نے ایک اہم مسئلہ کی جانب توجہ دلائی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC)اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ طالب علموں کے مفاد میں اس مسئلہ کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے