Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینیٹ کی نشست پر احمد سلیم صدیقی،سبین غوری اور طارق منصور کے کاغذات نامزدگی جمع |

سینیٹ کی نشست پر احمد سلیم صدیقی،سبین غوری اور طارق منصور کے کاغذات نامزدگی جمع

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے سندھ کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر احمد سلیم صدیقی،سبین غوری اور طارق منصور کے کاغذات نامزدگی جمع کراودئے گئے

رکن رابطہ کمیٹی و سابق وزیر بلدیات محمد حسین کاصوبائی الیکشن کمیشن آفس پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو

کراچی۔۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و سابق وزیر بلدیات سندھ محمد حسین نے سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرضمنی انتخاب میں رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی،سبین غوری اور طارق منصورکے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کروائے

اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امید واروں کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروادئے گئے ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت مشاورت کے بعد حتمی امیدوار کے ٹکٹ کا اعلان کریگی۔

محمد حسین نے کہا کے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی بلدیاتی معاملا ت سمیت تمام مسائل پر مشاورت چل رہی ہے کچھ معاملات طے پا چکے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کے معاہدے کے مطابق با اختیار بلدیاتی نظام آنے والے میئر کے حوالے کیا جائے گا

تاکہ وہ عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کر سکے۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی خالد سلطان، زاہد منصوری، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شہانہ اشعر بھی موجود تھیں