آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے عدالت جانے والے شہری پر جرمانہ عائد
سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف تعیناتی کے معاملہ پر شہری شبیر اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے چیف آف آرمی کی تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست گزار پر دس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
معزز جج نے ریمارکس دیے کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔