میونسپل کمشنر فہیم خان کا ڈی ایم سی ایسٹ کے مرکزی دفاتر کا اچانک دورہ
دفاتر کے دورے کے دوران حاضریاں چیک کی گئیں
دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والے افسران وملازمین کیخلاف کاروائ عمل میں لائ جائے گی،فہیم خان نے بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ محکمے دفتری اوقات کار کی پابندی کریں، فہیم خان
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر فہیم خان نے ڈی ایم سی ایسٹ کے مرکزی دفتر میں موجود محکمہ جات کا اچانک دورہ کیا اور محکموں کی حاضریاں چیک کیں.
اس موقع پر دفاتر میں موجود افسران واسٹاف کی عدم موجودگی پر انہوں نے سخت تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات کار کی پابندی کی جائے
بصورت دیگر کاروائ عمل میں لائی جائے گی بہتر بلدیاتی خدمات کے لئے ضروری ہے کہ محکمے دفتری اوقات کار کی پابندی کریں بالخصوص عوام کو براہ راست سہولیات فراہم کرنے والے محکمے ہر صورت دفتری اوقات کار کی پابندی کریں،
دفاتر کے معائنے کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں موجود اشیاء کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام رکھیں تاکہ سازوسامان سے طویل عرصے تک استفادہ حاصل کیا جاسکے