ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کا نئی عسکری قیادت کے انتخاب پر وزیراعظم پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے نئی عسکری قیادت کے انتخاب پر وزیراعظم پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا
کہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران کے وقت ٹاپ عسکری قیادت کی تعیناتی افہام و تفہیم اور آئینی طریقہ سے حل ہونا باعث اطمینان ہے
اوریقین ہے کہ نومنتخب سپہ سالار و قیادت ملکی سرحدوں کے استحکام میں مزید بہتری کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے دعاکی کہ اللہ ہمارے وطن کو سیاسی، معاشی، عسکری و دیگر تمام میدانوں میں کامیابی عطا فرمائیں (آمین)۔