Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم کیو ایم پاکستان نے سیاست میں نئی تاریخ رقم کردی |

ایم کیو ایم پاکستان نے سیاست میں نئی تاریخ رقم کردی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اراکین صوبائی اسمبلی کااہم اجلاس منعقد ہوا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے اجلاس میں سندھ اسمبلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا۔

جس میں ڈپٹی کنوینر زوسیم اختر،خواجہ اظہار الحسن،عبد الوسیم بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں اہم فیصلو ں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں SCUGکی جانب سے کراچی کے ملازمین کی نوکریوں پر ہونے والاقبضہ کو مسترد کرتے ہوئے بھر پور مذمت کی گئی اور اس کے خلاف ہر فورم پر مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر حق پر ست اراکین سندھ اسمبلی رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈراور علی خورشیدی کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا۔

واضح رہے تاریخ میں پہلی بارکوئی رکن اسمبلی خاتون پارلیمانی لیڈر مقرر ہوئی ہے اور یہ اعزاز رعنا انصار کو حاصل ہے۔