متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے شہر کراچی میں روز بروز بڑھتی گیس لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ دفاتر اور بچوں کے اسکول جانے کے اوقات میں گیس لوڈ شیڈنگ ہونا ایک انتہائی قابل افسوس عمل ہے بازار سے روزانہ کی بنیاد پر کھانا لینا ایک عام آدمی کیلئے ممکن نہیں ہے، خواتین اس غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کے سبب سخت ذہنی اذیت کا شکار ہو رہی ہیں۔
اراکین رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ گیس ایک دن میں غیر اعلانیہ طور پر 14سے 16گھنٹے تک بند رہتی جس سے خواتین کو کھانا بنانے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے سوئی گیس کمپنی کو چاہئے کہ وہ ان تمام مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے اس دورانیے میں کمی لائیں اور خصوصی طور پر اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ دفاتر اور بچوں کے اسکول اوقات کار میں لوڈشیڈنگ نہ ہو اور اس لوڈ شیڈنگ کا وقت مختص کرتے ہوئے اوقات کار کے عوام کو فراہم کیا جائے۔اراکین
رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ وزراء سے بھی اپیل کی وہ ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے گیس کمپنی کو پابند کریں۔