Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سرکاری گاڑی تاحال وسیم آفتاب کے استعمال میں ہونے کا دعویٰ | زرائع نیوز

سرکاری گاڑی تاحال وسیم آفتاب کے استعمال میں ہونے کا دعویٰ

ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں جا کر واپس متحدہ میں شامل ہونے والے سینئر رہنما وسیم آفتاب نے کراچی میونسپل کارپوریشن کی سرکاری گاڑی تاحال  واپس نہیں کی۔ یہ دعویٰ کراچی میونسپل کارپوریشن کے حکام نے کیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق کے ایم سی حکام نے گاڑی واپسی کیلیے وسیم آفتاب کو خط لکھا تھا اور گاڑی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہیں یہ گاڑی وسیم اختر کی میئر شپ کے دور میں دی گئی تھی۔

وسیم آفتاب عباسی شہید اسپتال میں ڈائریکٹر کے عہدے پر گریڈ 17 کے ملازم ہیں، سرکاری پروٹوکول کے حساب سے انہیں کے ایم سی نے گاڑی دی تھی۔

اب کے ایم سی نے گاڑی کی واپسی کے لیے خط کا جواب نہ آنے پر سٹی وارڈنز کو وسیم آفتاب کے گھر بھیجا اور جی ایس 9359 نمبر کی گاڑی واپس لانے کی ہدایت کی۔

گاڑیاں واپس نہ ہونے کی صورت میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب متعلقہ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی منظوری دے چکے ہیں۔

دوسری جانب وسیم آفتاب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے پاس سندھ حکومت کی کوئی سرکاری گاڑی نہیں ہے، جب گاڑی نہیں تو واپس کیا کریں۔