ایم کیو ایم میں‌ساری خرابیاں مشرف دور سے شروع ہوئیں، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور سے متحدہ میں ساری خرابیاں شروع ہوئیں۔

حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم میں خرابیوں کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بہت ساری باتیں ہیں وہیں ایک بڑی بات بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ میں ساری خرابیاں پرویز مشرف کے دور سے ہوئیں، اس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اصل وارثوں کے حوالے کیا جارہا ہے، ہمارا دشمن پاکستان، جمہوریت اور انصاف کا دشمن ہے جس سے ملکر لڑنا ہے، پاکستان کا دشمن دراصل مہاجروں کا دشمن ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  حیدرآباد میں اس سال یا اگلے سال یونیورسٹی کا کام شروع ہوجائے گا، اگر ہم نے اپنے بچوں کو نہیں پڑھایا تو آنے والا وقت ہمیں مجرم ٹھہرائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کی نہ پولیس، عدالتیں اور نہ نظام ہے، کراچی وحیدآباد میں حلقہ بندیوں کے زریعے قبل از وقت دھاندلی ہوچکی ہے، ہم جلد از جلد لیکن منصفانہ اور شفاف بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں،  ہم نے بار بار الیکشن کمیشن کو کہا کہ پہلے حلقہ بندی درست کی جائے پھر جو جیتے گا ہم اس سے تعاون کریں گے، ابھی سندھ کے شہری عوام نے متحدہ کے حوالے سے اپنا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہروں میں جتنا بھی کام ہوا وہ متحدہ کے ناظمین اور میئرز کے دور میں ہوا، متھدہ نے جو کہا اُس پر عمل کر کے دکھایا، اچھا وقت آرہا ہے جس کے لیے ہمیں اچھا بننا ضروری ہے، ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ تحریک میں اپنے سے بہتر شخص کو سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عوام کے اور کچھ نظام کے دشمن ہوتے ہیں اور ہم نظام کے دشمن ہیں، ہم عوام کے حقوق، ان کی عزت اور نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں،  ہم اُسی صورت الیکشن لڑیں گے جب الیکشن صاف شفاف ہوں، اگر ہم الیکشن نہیں لڑے تو پھر کوئی الیکشن نہیں لڑ سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: