کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مسلسل غیر قانوی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کے باوجود غیرقانونی تعیرات کا سلسلہ جا ری ہے مبینہ طورپرایس بی سی اے افسران کی ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جا ری ہے۔
فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد ، گلشن اقبال ، محممود آباد کی طرح جمشید زون میں بھی غیر قانونی تعمیر ات کا سلسلہ جا ری ہے لیکن ایس بی سی اے حکام ان خلاف کاروائی سے اجتناب برت رہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں غیر قانونی تعمیر ات کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا چھوٹے چھوٹے پلاٹس پر پورشن کی غیرقانونی تعمیرات جا رہی ہے جس کی وجہ سے پانی سیوریج کے مسائل ساتھ دیگر مسائل کا بھی قانونی طور پر رہنے والے شہریوں کومشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے جس کی نگرانی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کر ر ہے ہیں لیکن اس کی تشکیل کے باوجود غیرقانونی تعمیر ات کو مسمار کر نے کے حوالے سے کو ئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آر ہے ہیں۔