بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت اسپتال عباسی شہید کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کے لیئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کمیٹی کے چئیرمیں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر حسیب خان کو بنایا گیا ہے، کمیٹی اپنی ٹی او آرز اور دیگر سفارشات بناکر متعلقہ حکام کو اسپتال کی حالت زار کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے گی ،جبکہ ممبران میں سید سیف الرحمان کو کو آرڈینیٹر ،میونسپل کمشنر کے ایم سی کو کو کو آرڈینیٹر ،ڈاکٹر ناصر جاوید شیخ ،ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سراج الحق طارق ،ڈاکٹر ندیم حیدر اور پروفیسر محمد جمال الدین کو شامل کیا گیا ہے۔
چند روز قبل گورنر سندھ اور ایدمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے عباسی اسپتال کا مشترکہ دورہ کیا تھا،اسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا ،عباسی شہید اسپتال میں کئی شعبے شدید متاثر ہیں جبکہ لیبارٹریز، ایکسرے مشین سی ٹی اسکین کی مشینیں بھی خراب پڑھ گئیں ہیں۔