لیاری سے بلاول بھٹو کو 2018 کے عام انتخابات میں شکست دینے والے کپتان کے کھلاڑی شکور شاہ کو نظم وضبط تنظیمی خلاف ورزی پر پارٹی کی بنیادی رکینت خارج کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا۔
شکور شاہ لیاری سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفی دیا تھا شکور شاد نے اپنے استعفی واپس لیکر اپنی رکنیت عدالتی فیصلے کے ذریعے بحال کروالی تھی جس پر پارٹی کی جانب سے شکورشاد کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لیاری سے پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی ختم کر دی گئی۔ ترجمان تحریک انصاف ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ شکور شاد کی پارٹی رکنیت قو ائد وضوابط کی بنیاد پر ختم کر دی گئی ہے۔