کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان لسانی اکائیوں کا گلدستہ ہے ہم سب کو مل کر ثقافتوں کو زندہ رکھنا ہے۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ سندھ کلچرل فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھی بھائیوں کو سندھ کلچر ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،
پاکستان لسانی اکائیوں کا گلدستہ ہے، ہمیں مل کر تمام ثقافتوں کو زندہ رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن ہمیں آپس میں پیار محبت اور ہاہمی عزت و احترام کا درس دیتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ملک کی تمام لسانی اکائیوں کی ثقافت کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری پہچان اور ثقافت کا بھی احترام کیا جائے، ثقافتی دن ہمیں آپس میں پیار محبت اور ہاہمی عزت و احترام سے ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کی خوشیاں ساتھ منانے کا درس دیتا ہے۔