لاہور پولیس نے فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔
اداکارہ ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے گرفتار کر لیا، ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی۔
ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا، ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے لیکن گھر نا دیا۔
ثمر رانا پر مختلف افراد سے فراڈ کرنے کی دس سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں۔